Tuesday, March 11, 2025, 4:26 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کوئی ڈیل نہیں چاہتا تو وہ زیادہ دیر نہیں رہے گا، ٹرمپ

کوئی ڈیل نہیں چاہتا تو وہ زیادہ دیر نہیں رہے گا، ٹرمپ

ڈیل جلد ہوسکتی ہے، اسے مشکل ڈیل نہیں ہونا چاہیے

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر ٹرمپ نے یوکرینی صدر زیلنسکی کو روس سے جنگ طویل عرصے تک جاری رکھنے کے بیان پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے صدر کہا ہے کہ اگر انہوں نے روس کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ نہ کیا تو وہ یہاں زیادہ دیر تک نہیں رہیں گے۔

ٹرمپ نے یوکرینی صدر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈیل مخالف شخص کو زیادہ دیر سنا نہیں جائے گا، مجھے یقین ہے روس ڈیل کرنا چاہتا ہے ، یوکرینی عوام بھی ڈیل چاہتے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ یوکرینی صدر کو روس کے خلاف جنگ میں امریکہ کی طرف سے دیے گئے اربوں ڈالر کی فوجی امداد کی زیادہ قدر کرنی چاہیے۔

banner

یوکرین میں جنگ بندی کے حوالے سے ڈیل پر امریکی صدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیل جلد ہوسکتی ہے، اسے مشکل ڈیل نہیں ہونا چاہیے، لیکن اگر کوئی شخص ڈیل کرنا نہیں چاہتا، تو میرا خیال ہے کہ وہ زیادہ دیر یہاں نہیں رہےگا۔

ٹرمپ نے عندیہ دیا کہ گزشتہ ہفتے ہونے والا معدنی وسائل کا معاہدہ، جو دونوں رہنماؤں کے درمیان وائٹ ہاؤس میں بحث کے باعث ناکام ہو گیا تھا، ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024