Friday, January 10, 2025, 4:49 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کوالالمپور کے ہوٹل سے اسرائیلی خفیہ ایجنسی کا مشتبہ ایجنٹ گرفتار: ملائیشین پولیس

کوالالمپور کے ہوٹل سے اسرائیلی خفیہ ایجنسی کا مشتبہ ایجنٹ گرفتار: ملائیشین پولیس

اسرائیلی شہری کی گرفتاری کے بعد پولیس نے ملک میں سکیورٹی بڑھا دی۔

by NWMNewsDesk
0 comment

ملائیشیا کی پولیس نے کہا ہے کہ دارالحکومت کوالالمپور کے جلان امپانگ روڈ پر واقع ہوٹل سے ایک اسرائیلی شہری کو گرفتارکر لیا گیا جس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ اسرائیل کے خفیہ ادارے کا ایجنٹ ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم سے گرفتاری کے وقت چھ پستول اور دو سو گولیاں ملیں۔ تین پستولوں میں پوری گولیاں موجود تھیں۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس سری رضاالدین حسین نے کہا کہ پولیس کو شبہ ہے کہ ملزم اسرائیل کے خفیہ ادارے کا ایجنٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’فلسطین اسرائیل صورت حال کے پیش نظر ہمیں سلامتی کے معاملے میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔‘

انسپکٹر جنرل آف پولیس سری رضا الدین حسین نے صحافیوں کو بتایا کہ 36 سالہ ملزم فرانسیسی پاسپورٹ پر متحدہ عرب امارات سے 12 مارچ کو ملائیشیا میں داخل ہوا تھا۔

banner

رضا الدین کے خیال میں ملزم نے کرپٹو کرنسی کے ذریعے ملائیشیا میں اسلحہ خریدا۔ پولیس نے اس امکان کو مسترد نہیں کیا کہ ملزم کا ملک میں نیٹ ورک موجود ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم کو ریمانڈ پر 31 مارچ تک قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تحویل میں دے دیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ ملزم نے، جن کے پاس اسرائیلی پاسپورٹ بھی ہے، دعویٰ کیا کہ وہ خاندانی جھگڑے کی بنیاد پر ایک اسرائیلی شہری کو تلاش کر کے قتل کرنے کی نیت سے ملائیشیا پہنچا ہے۔

پولیس کے مطابق شاہ ملائیشیا سلطان ابراہیم اور وزیر اعظم داتو سری انور ابراہیم کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024