Wednesday, September 18, 2024, 9:59 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کولمبیا نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرلیے

کولمبیا نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرلیے

غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پردنیا کی خاموشی میں ہم چپ نہیں رہ سکتے : صدر گسٹاو پیٹرو

by NWMNewsDesk
0 comment

غزہ کی پٹی پراسرائیلی جنگ کی وجہ سے کولمبیا نے اسرائیل کے ساتھ سفاتی تعلقات منقطع کرلیے ہیں۔

کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقعے پر اپنے خطاب میں اعلان کیا کہ ان کا ملک غزہ میں اسرائیلی اقدامات کی وجہ سے جمعرات کو اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر دے گا۔

دارالحکومت بوگوٹا کے مرکز میں واقع “بولیوار اسکوائر” میں جمع ہزاروں افراد کے مجمعے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم کل (آج جمعرات کو ریاست اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر لیں گے۔ کیونکہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پردنیا کی خاموشی میں ہم چپ نہیں رہ سکتے۔

انہوں نے’ایکس‘ پلیٹ فارم پرلکھا کہ “خوراک کے انتظار میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ہاتھوں 100 سے زیادہ فلسطینی مارے گئے۔ ہم اسے نسل کشی سمجھتے ہیں جو ہمیں ہولوکاسٹ کی یاد دلاتا ہے۔ اگرچہ عالمی طاقتیں اسے تسلیم نہیں کرنا چاہتیں۔ اسی وجہ سے ہم نے اسرائیل سے ہر طرح کے ہتھیاروں اور ان کے پرزوں کی خریداری روک دی ہ

banner

کولمبیا کے صدر نے اس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر کڑی تنقید کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کےساتھ مل کر غزہ میں فلسطینی نسل کشی کی درخواست کی تھی۔ اس درخواست میں اسرائیل پر بین الاقوامی عدالت انصاف میں “نسل کشی” کا الزام لگایا تھا جب کہ اسرائیل نے کولمبیا کے اس موقف کو حماس کے لیے “انعام” قرار دیا تھا۔

کولمبیا جنوبی امریکہ کا دوسرا ملک ہے جس نے اسی وجہ سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر دیے تھے، جب کہ ہمسایہ ممالک کولمبیا اور چلی نے اپنے سفیروں کو مشاورت کے لیے واپس بلا لیا تھا۔ غزہ کی پٹی اور فلسطینیوں کے قتل کی مذمت کی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024