Tuesday, March 11, 2025, 6:20 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کولمبیا یونیورسٹی کے مظاہروں میں مدد کرنے والا فلسطینی طالب علم گرفتار

کولمبیا یونیورسٹی کے مظاہروں میں مدد کرنے والا فلسطینی طالب علم گرفتار

طالبِ علم محمود خلیل کا گرین کارڈ منسوخ کرنے کا فیصلہ

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کے وفاقی امیگریشن حکام نے کولمبیا یونیورسٹی میں اسرائیل مخالف مظاہروں میں نمایاں کردار ادا کرنے والے فلسطینی طالب علم کو گرفتار کرلیا ہے۔

گرفتار ہونے والے طالبِ علم محمود خلیل کی وکیل ایمی گریئر نے بتایا کہ اتوار کو امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ(آئی سی ای) کے اہلکاروں نے ان کے موکل کو کولمبیا یونیورسٹی کے مین ہیٹن کیمپس سے تحویل میں لیا ہے ۔

وکیل ایمی گریئر کا کہنا تھا کہ انہوں نے گرفتاری کے دوران فون پر آئی سی ای کے ایجنٹس سے بات کی جن کا کہنا تھا کہ وہ محکمۂ خارجہ کی جانب سے خلیل کا اسٹوڈنٹ ویزا منسوخ کرنے کے احکامات پر عمل درآمد کرا رہے ہیں۔

وکیل کے بقول جب انہوں نے ایجنٹ کو بتایا کہ خلیل گرین کارڈ ہولڈر ہیں اور امریکہ کے مستقل مکین ہیں۔ تو ان کے بقول ایجنٹ نے کہا کہ اسے بھی منسوخ کیا جا رہا ہے۔

banner

خلیل محمود گریجویشن کے طالب علم ہیں۔ وہ یونیورسٹی انتظامیہ کے ساتھ احتجاجی کیمپ ہٹانے سے متعلق ہونے والے مذاکرات میں شریک ہوئے تھے۔ اسی وجہ سے وہ ان چند ایکٹوسٹ طلبہ میں شامل تھے جنہوں نے اپنی شناخت ظاہر کی تھی۔

وکیل گریئر کا کہنا ہے کہ خلیل کی آٹھ ماہ کی حاملہ اہلیہ کو بھی ان تک رسائی نہیں دی جا رہی اور انہیں نیو جرزی میں تارکین وطن کی حراست کے مرکز منتقل کیا گیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران وعدہ کیا تھا کہ وہ اسرائیل کی غزہ جنگ کے خلاف احتجاج کرنے والے غیرملکی طلبہ کو ملک بدر کردیں گے۔

ان کے صدر منتخب ہونے کے بعد اسرائیل مخالف مظاہروں میں شریک کسی طالب علم کی گرفتاری کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

گزشتہ برس امریکہ کی مختلف جامعات میں ہونے والے مظاہروں میں شریک ہونے والے غیر ملکی طلبہ کے بارے میں ٹرمپ حکومت کا دعویٰ ہے کہ وہ حماس جیسی دہشت گرد تنظیم کی حمایت کرکے امریکہ میں رہنے کے حق سے محروم ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024