Saturday, April 19, 2025, 6:27 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کوپ 28 کانفرنس: عالمی ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے فنڈز کا اعلان

کوپ 28 کانفرنس: عالمی ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے فنڈز کا اعلان

کوپ 28 کانفرنس میں ہونے والے معاہدے کے مطابق امیر ممالک ترقی پذیر ممالک کی مالی مدد کریں گے

by NWMNewsDesk
0 comment

دبئی میں ہونے والی عالمی ماحولیاتی کانفرنس کوپ 28 میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، کانفرنس میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے فنڈز کا اعلان کر دیا گیا۔

کوپ 28 کانفرنس میں متحدہ عرب امارات نے ماحولیاتی فنڈز میں 10 کروڑ ڈالر، چاپان نے 1 کروڑ ڈالر، جرمنی نے 10 کروڑ ڈالر اور برطانیہ نے 6 کروڑ پاؤنڈ دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ امریکا 1 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سے زائد رقم ماحولیاتی فنڈز میں دے گا۔

کوپ 28 کانفرنس میں ہونے والے معاہدے کے مطابق امیر ممالک ترقی پذیر ممالک کی مالی مدد کریں گے، فنڈز سے کمزور ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

کوپ 28 کے صدر سلطان احمد الجابر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں مل جل کر مشتر کہ لائحہ عمل بنانا ہے، مل کر ہی 2050ء تک نیٹ زیرو کاربن اہداف حاصل کر سکتے ہیں۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024