Friday, November 22, 2024, 12:10 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کویت میں رہائشی عمارت میں آتشزدگی ، 41 افراد ہلاک

کویت میں رہائشی عمارت میں آتشزدگی ، 41 افراد ہلاک

عمارت اور کمپنی کے مالک کی گرفتاری کا حکم

by NWMNewsDesk
0 comment

کویت میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 41 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ 43 زخمی ہوئے ہیں۔

حادثہ المنقف علاقے میں واقع رہائشی عمارت میں پیش آیا جہاں ایک ہی کمپنی کے 160 ملازمین رہائش پذیر تھے۔

کویتی حکام نے کہا ہے کہ ’محکمہ شہری دفاع کی ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا ہے، یہ عمارت چھ منزلہ ہے جس میں 43 افراد زخمی ہوگئے اور جنہیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

محکمہ شہری دفاع نے آتشزدگی کے اسباب جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی جبکہ بتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ عمارت کی زیریں منزل میں گیس سلنڈر رکھے ہوئے تھے جو ممکنہ طور پر آگ لگنے کا سبب ہوسکتے ہیں ۔

banner

کویتی وزیر داخلہ نے عمارت اور کمپنی کے مالک کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024