شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری کا کہنا ہےکہ کراچی میں کچھ ‘ روڈ بلاکس’ ہیں، وہ ‘روڈ بلاکس’ نہ رہیں تو پیپلز پارٹی کراچی کی تمام نشستیں جیت لےگی۔
ایک انٹرویو میں آصف زرداری نےکہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اب نواز حامی ووٹ نہیں رہا، بلاول اسی لیے اینٹی نواز ووٹ پر کام کر رہے ہیں۔
آصف زرداری نےکہا کہ تحریک انصاف ملک میں اب ‘سائیڈ شو’ رہے گی، مین پارٹیز ن لیگ اور پیپلز پارٹی بنیں گی۔
الیکشن کے بعد سیاسی بحران کم ہونےکی پیش گوئی کرتے ہوئے آصف زرداری نےکہا کہ پیپلز پارٹی کے ووٹوں کے بغیرکوئی بھی وزیراعظم نہیں بن سکتا۔
شہباز شریف کے محنتی ہونے پر بات کرتے ہوئے آصف زرداری نےکہا کہ شہباز شریف ‘لکیرکے فقیر’ ہیں، ملکی مسائل کے حل ‘آؤٹ آف دی باکس’ سوچے بغیر حل نہیں ہوسکتے۔