Tuesday, December 3, 2024, 1:32 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کھیلوں کی عالمی عدالت میں فیفا کے فیصلے کیخلاف کینیڈا کی اپیل مسترد

کھیلوں کی عالمی عدالت میں فیفا کے فیصلے کیخلاف کینیڈا کی اپیل مسترد

کینیڈا نے نیوزی لینڈ کی تیاریوں کی جاسوسی کےلیے ڈرون استعمال کیاتھا

by NWMNewsDesk
0 comment

کھیلوں کی عالمی ثالث عدالت نے فیفا کے فیصلے کیخلاف کینیڈین فٹبال حکام کی اپیل کو مسترد کردیا ہے۔

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے حریف ٹیم نیوزی لینڈ کی تیاریوں کی جاسوسی کےلیے ڈرون استعمال کرنے پر اولمپکس ویمن فٹبال ایونٹ میں کینیڈا کی ٹیم کے 6 پوائنٹس کاٹے تھے۔

کینیڈا نے فیفا کے فیصلے کیخلاف کھیلوں کی عالمی ثالث عدالت (سی اے ایس) میں اپیل کی تھی۔

اپیل میں کینیڈین فٹبال حکام نے پوائنٹس کی کٹوتی منسوخ یا سزا میں نرمی کی استدعا کی تھی۔

banner

کھیلوں کی عالمی ثالث عدالت نے 30 جولائی کو معاملے پر سماعت کی جس میں سی اے ایس ایڈہاک پینل نے سماعت کے بعد کینیڈا کی اپیل کو مسترد کردیا۔

سی اے ایس کی جانب سے مختصر اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جبکہ حتمی فیصلہ بعد میں جاری ہوگا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024