Saturday, April 19, 2025, 1:08 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کیئر ٹیکرز پر کوئی اعتراض نہیں لیکن یہ چیئر ٹیکرز نہ بنیں،الیکشن 60 دن میں ہونے چاہیے تھے، بلاول بھٹو

کیئر ٹیکرز پر کوئی اعتراض نہیں لیکن یہ چیئر ٹیکرز نہ بنیں،الیکشن 60 دن میں ہونے چاہیے تھے، بلاول بھٹو

حلقہ بندیوں کے بعد الیکشن کے زرداری کے بیان کا مطلب انہی سے پوچھا جائے

by NWMNewsDesk
0 comment

بدین میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا صرف گھر کی باتوں پر ہی سابق صدر آصف زرداری کے بیانات کا پابند ہوں، سیاسی اور آئینی معاملات میں پیپلز پارٹی کی سی ای سی کے فیصلوں کی پابندی لازمی ہے، حلقہ بندیوں کےبعد الیکشن کے زرداری کے بیان کا مطلب انہی سے پوچھا جائے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کیئر ٹیکرز پر کوئی اعتراض نہیں لیکن یہ چیئر ٹیکرز نہ بنیں، ملک کے معاشی مسائل اتنے گمبھیر ہیں کہ نگران حکومت سے حل نہیں ہوسکتے، عوام کے چہروں پر لکھا ہوا ہے کہ وہ مشکل اور تکلیف میں ہیں، اگر نگران حکومت بجلی، پیٹرول اور ڈالر کی قیمت نیچے لاسکتی ہے تو اپنا جادو ضرور دکھائے۔

انھوں نے مزید کہا 90 دن تو بہت دور ہیں 60 دن میں الیکشن ہونے چاہیے تھے، 90 دن میں بھی نہیں کرانا چاہتے تو الیکشن کب کرائیں گے؟ کیا 100 دن میں الیکشن ہوں گے،120 دن میں الیکشن ہوں گے؟

ان کا کہنا تھا کہ عوام تکلیف میں ہیں، معیشت بدتر ہو رہی ہے، لوگ پریشان ہیں کہ بچوں کو اسکول کیسے بھیجیں، بزرگوں کا علاج کیسےکرائیں؟

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024