کیریبین جزائر کے ملک ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس میں موجود جیل پر جرائم پیشہ گروہ کے مسلح افراد نے حملہ کرکے 4 ہزار سے زائد قیدیوں کو چھڑوا لیا۔
جیل سے بھاگنے والے ملزمان میں جرائم پیشہ گروہ کے ایسے ارکان بھی شامل ہیں جو کہ 2021 میں صدر جوونیل مویس کے قتل کے الزام میں جیل کاٹ کر رہے تھے۔
حالیہ تشدد میں اضافہ جمعرات کو اس وقت شروع ہوا، جب وزیراعظم ایریل ہنری نے کینیا کی زیر قیادت ملٹی نیشنل سکیورٹی فورس کو ہیٹی بھیجنے پر بات چیت کیلئے نیروبی کا سفر کیا۔
وزیراعظم کے کینیا کے دورے پر ’پورٹ او پرنس‘ کے گینگ لیڈر جمی چیریزیر نے انہیں عہدے سے ہٹانے کیلئے ایک مربوط حملے کا اعلان کیا تھا۔
جیل پر حملے کے دوران فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوئے ہیں، ہیٹی میں فرانسیسی سفارت خانے نے شہریوں کو دارالحکومت اور اس کے آس پاس سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔