Tuesday, November 12, 2024, 6:38 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کیلیفورنیا کے اسکولوں میں اسمارٹ فونز پر پابندی

کیلیفورنیا کے اسکولوں میں اسمارٹ فونز پر پابندی

اسمارٹ فونز کے زیادہ استعمال سے دماغی امراض اور سیکھنے کی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے اسکولوں میں اسمارٹ فونز کے محدود استعمال یا اس پر مکمل پابندی عائد کرنے کا قانون منظور کر لیا گیا ہے۔

یہ قانون اس خدشے کے پیش نظر منظور کیا گیا ہے کہ اسمارٹ فونز کے زیادہ استعمال سے دماغی امراض اور سیکھنے کی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے۔

فلوریڈا نے 2023 میں کلاس روم میں فون پر پابندی لگائی جس کے بعد رواں سال تیرہ دیگر ریاستوں نے اسکول میں موبائل فون پر پابندی عائد کی ہے یا مقامی اساتذہ کو ایسا کرنے کی سفارش کی ہے۔

اسکول انتظامیہ کے پاس اسمارٹ فون کے استعمال کو محدود کرنے والی پالیسیاں تیار کرنے کے لیے 1 جولائی 2026 تک کا وقت ہے، اور انہیں ہر پانچ سال بعد ان پالیسیوں کا جائزہ لینے اور اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہوگی۔

banner

کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم کا کہنا ہے کہ ’ہم جانتے ہیں کہ سمارٹ فون کا زیادہ استعمال بے چینی، ڈپریشن اور دیگر دماغی صحت کے مسائل کو بڑھاتا ہے لیکن ہمارے پاس اسے روکنے کا اختیار ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’یہ نیا قانون طلباء کو سکول میں تعلیمی، سماجی ترقی اور ان کے سامنے کی دنیا پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد کرے گا نہ کہ سکرینوں پر۔‘

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024