Saturday, September 7, 2024, 11:10 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کیلیفورنیا میں جنگلوں کی سب سے بڑی آگ، آگ بھڑکانے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

کیلیفورنیا میں جنگلوں کی سب سے بڑی آگ، آگ بھڑکانے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

حالیہ پارک فائر سے اب تک 130 سے زیادہ عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں بدھ کو لگنے والی آگ کل جمعے کے روز شدید طریقے سے بھڑک اٹھی ۔

خشک اور گرم موسم کے بیچ تیزی سے پھیل کر یہ آگ ہزاروں گھروں کے لیے خطرہ بن گئی۔

پارک فائر کی شدت اور اس کے ڈرامائی پھیلاؤ نے 2018 میں اس علاقے کے نزدیک پیراڈائز میں لگنے والی آگ کی یاد دلا دی۔ وہ آگ بے قابو ہو گئی تھی اور اس کے نتیجے میں 85 افراد ہلاک اور 11000 گھر جل کر راکھ ہو گئے تھے۔

حالیہ پارک فائر سے اب تک 130 سے زیادہ عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔

banner

ہزاروں افراد کی جان کو خطرے کا سامنا ہے جب کہ چار کاؤنٹیز کو خالی کرانے کے احکامات بھی جاری ہو چکے ہیں۔ آگ کا رقبہ 374 مربع میل (967 مربع کلومیٹر) تک پھیل چکا ہے اور یہ شمال اور مشرق کی سمت تیزی سے پھیل رہی ہے۔

کیلیفورینا میں انسدادِ آگ زنی کی انتظامیہ کے قائد بیلی سی کے مطابق یہ آگ جمعے کی دوپہر 8 مربع میل (21 مربع کلومیٹر) فی گھنٹہ کے لحاظ سے پھیل رہی

ایک 42 سالہ شخص کو آگ بھڑکانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

امریکا کے مغرب اور کینیڈا میں دیگر علاقے بھی آگ سے متاثر ہوئے ہیں۔ اوریگون ریاست کے مشرق میں ایک چھوٹے طیارے میں ایک ہواباز کی لاش ملی ہے۔ یہ طیارہ مغربی ریاستوں میں پھیلے ایک جنگل میں لگی آگ بجھانے کے دوران میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ انسداد آگ زنی کے قومی مرکز کے مطابق جمعے کے روز امریکا میں 110 آگوں کو بجھایا گیا جو 2800 مربع میل (7250 مربع کلومیٹر) کے رقبے پر بھڑکی ہوئی تھیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024