110
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شمالی علاقوں میں آگ لگنے کے باعث 26 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔
گزشتہ روز اورویل شہر میں لگنے والی آگ نے ساڑھے 3 ہزار ایکڑ علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے لیے 1500 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
آگ سے کسی شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی البتہ آگ بجھانے کے دوران 4 فائر فائٹرز کو معمولی چوٹیں آئیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے آگ کی شدت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، کم نمی، تیز ہوا اور زیادہ درجہ حرارت کے ساتھ خطرناک ہیٹ ویو آگ کے پھیلنے میں معاون ثابت ہو رہی ہیں۔
2018 میں آگ سے متاثر علاقہ پیراڈائز کے پھر آگ کی زد میں آنے کا خدشہ ہے۔
