Saturday, April 19, 2025, 10:16 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کینساس میں فتح کی پریڈ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، 21 زخمی

کینساس میں فتح کی پریڈ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، 21 زخمی

تین مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے: پولیس

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کے شہر کینساس میں مقامی فٹ بال ٹیم چیفس کے سپر بول ٹرافی جیتنے کے جشن کی ایک پریڈ کے دوران فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور کم از کم دس زخمی ہو گئے ہیں۔

سپر بول کا ٹائیٹل جیتنے کی تقریب میں فائرنگ کے فوراً بعد متعدد شائقین اسٹریچرز پر لے جاتے ہوئے دیکھے گئے تھے۔

پولیس نے کہا ہے کہ تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 21 زخمی ہونے والے افراد میں زیادہ تر کی حالت خطرے میں ہے جبکہ زخمیوں میں شامل 9 بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

banner

فائرنگ کینساس سٹی کے مرکز میں واقع ٹرین اسٹیشن کے قریب کی گئی جہاں ہزاروں شائقین سپر باؤل فتح کے جشن میں نکالی گئی پریڈ دیکھنے کے لیے جمع تھے۔

فائرنگ کے وقت کینساس سٹی چیفس کے کھلاڑی بھی اسٹیج پر موجود تھے، فائرنگ شروع ہوتے ہی پریڈ دیکھنے والا ہجوم، میئر اور ان کے خاندان سمیت دیگر افراد کو جان بچانے کیلئے وہاں سے بھاگنا پڑا۔

 کینساس سٹی کے پولیس چیف اسٹیسی گریوز نے بتایا کہ فائرنگ کے فوری بعد پولیس حکام نے جوابی کارروائی کی اور جائے وقوعہ پر موجود مشتبہ افراد سے تحقیقات شروع کر دیں۔

حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے وقت پریڈ کی نگرانی کیلئے 800 سے زیادہ پولیس اہلکار اور فائر ڈپارٹمنٹ جائے وقوعہ پر موجود تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024