Wednesday, April 16, 2025, 7:01 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کینیا میں دہشت گردوں کا پولیس پر حملہ، 6 اہلکار ہلاک، 4 زخمی

کینیا میں دہشت گردوں کا پولیس پر حملہ، 6 اہلکار ہلاک، 4 زخمی

دہشت گرد صومالیہ کی الشباب سے تعلق رکھتے ہیں؛ پولیس

by NWMNewsDesk
0 comment

کینیا میں دہشت گردوں کے حملے میں پولیس کے چھ اہلکار ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ صومالیہ سے متصل سرحد پر مشرقی کاؤنٹی گاریسا میں صومالیہ کی انتہاپسند تنظیم الشباب کے جنگجوؤں نے حملہ کیا ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ الشباب کے دہشت گردوں نے علی الصبح ایک کیمپ پر دھاوا بول دیا جہاں پولیس کے اہلکار موجود تھے اور وہاں اسلحہ بھی موجود تھا۔

گاریسا کاؤنٹی پولیس کی جانب سے اس حملے میں 6 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

banner

پولیس حکام کے مطابق حملے میں زخمی 4 اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ الشباب کئی برسوں سے صومالیہ کی مرکزی حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے لڑ رہی ہے تاکہ وہ اپنی حکومت قائم کرسکے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024