100
کینیا میں حکومت کی مجوزہ ٹیکسوں میں اضافے کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے
سیکڑوں مظاہرین نے دارالحکومت نیروبی میں پارلیمنٹ کی عمارت پر دھاوا بول دیا اور عمارت میں گھس کر مختلف حصوں میں آگ لگا دی۔
اس موقع پر پولیس کی براہ راست فائرنگ سے 10 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔
مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور پانی کی توپیں بھی چلائیں، مظاہرین نے پولیس کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا۔
