Wednesday, March 12, 2025, 6:56 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ڈیڈلائن گزرتے ہی کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیرف کا نفاذ

ڈیڈلائن گزرتے ہی کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیرف کا نفاذ

چینی اشیا پر ٹیکس دو گنا یعنی 20 فیصد کر دیا گیا ہے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا اور میکسیکو پر لگایا گیا 25 فیصد ٹیرف فافذالعمل ہو گیا ہے جبکہ چینی اشیا پر ٹیکس دو گنا یعنی 20 فیصد کر دیا گیا ہے۔

ڈیڈلائن گزرنے کے بعد موثر ہونے والے اقدام سے اشیا کی نقل و حمل کا سلسلہ متاثر ہونے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت سنبھالنے کے بعد کینیڈا اور میکسیکو کی مصنوعات پر نئے ٹیکس لگانے کے حوالے سے جو مہلت دی تھی، وہ منگل کو ختم ہو گئی۔
ٹرمپ نے فروری میں اپنے بڑے تجارتی شراکت داروں کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیرف لگانے کا اعلان کیا تھا اور ان پر الزام لگایا تھا کہ وہ غیرقانونی امیگریشن اور منشیات کی اسمگلنگ روکنے میں ناکام رہے ہیں۔

ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ شمالی امریکہ کے پڑوسیوں کے پاس ٹیکسز سے بچنے کی کوئی گنجائش نہیں بچی ہے۔

banner

نئے ٹیکسز کینیڈا اور میکسیکو سے امریکہ میں آنے والی 918 ارب ڈالر کی اشیا پر اثرانداز ہوں گے۔

ٹرمپ نے کینیڈا اور میکسیکو کو مشورہ دیا کہ وہ امریکہ میں اپنے کار پلانٹس لگانے کے علاوہ دیگر چیزوں کو بھی یہیں بنائیں تاکہ کسی ٹیرف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔‘

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور آرڈر پر دستخط کیے، جس میں چینی مصنوعات پر عائد ہونے والی ٹیرف کو 10 سے بڑھا کر 20 فیصد کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024