Sunday, December 22, 2024, 1:19 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کینیڈا میں بھارتی طالبعلم قتل

کینیڈا میں بھارتی طالبعلم قتل

ملزم کراسلے ہنٹر کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

کینیڈا میں ایک طالب علم کو کچن میں جھگڑے پر روم میٹ نے چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا۔

یہ واقعہ کینیڈا کے شہر سارنیا میں پیش آیا ۔

پولیس کے مطابق لیمبٹن کالج میں زیر تعلیم 22 سالہ بھارتی طالب علم گوراسی سنگھ کو اس کے روم میٹ نے قتل کیا۔

دونوں روم میٹس کے درمیان کچن میں جھگڑا ہوا، جس پر طیش میں آتے ہوئے 36 سالہ کراسلے ہنٹر نے بھارتی طالبعلم کو چاقو کے وار سے قتل کر دیا۔

banner

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر پولیس فوری جائے وقوعہ پر پہنچی اور انہوں نے گوراسی سنگھ کو بری طرح زخمی پایا جبکہ ملزم کراسلے ہنٹر کو بھی موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر لیے گئے ہیں جبکہ ملزم کو عدالت میں بھی پیش کیا جائے گا، کالج کی جانب سے اپنے طالب علم کی موت پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024