Tuesday, November 12, 2024, 8:03 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کینیڈا نے فاسٹ ٹریک اسٹوڈنٹ ویزا ختم کردیا۔

کینیڈا نے فاسٹ ٹریک اسٹوڈنٹ ویزا ختم کردیا۔

اس طریقہ کار سے درخواست دہندگان کو چند ہفتوں میں ویزہ مل جاتا تھا

by NWMNewsDesk
0 comment

کینیڈا نے اپنے مقبول اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ اسٹریم (ایس ڈی ایس) پروگرام کو اچانک ختم کر دیا ہے جو جمعے سے نافذ العمل ہو چکا ہے۔

اس سٹڈی پرمٹ سے ہزاروں بین الاقوامی طلباء کو فوری طور پر ویزا حاصل کرنے میں مدد ملی تھی۔

2018 میں شروع کیے گئے امیگریشن، ریفیوجیز اینڈ سٹیزن شپ کینیڈا کی طرف سے ایس ڈی ایس پروگرام کا مقصد 14 ممالک بشمول انڈیا، چین اور فلپائن کے طلبا کے لیے ویزا درخواست کے عمل کو آسان بنانا ہے جو مخصوص تقاضوں کو پورا کرتے ہیں۔

ان تقاضوں میں 20 ہزار کینیڈین ڈالر سے زائد کا کینیڈین گارنٹیڈ انویسٹمنٹ سرٹیفکیٹ اور انگریزی یا فرانسیسی زبان کے ٹیسٹ کا سکور شامل تھا۔

banner

اس طریقہ کار نے کامیاب درخواست دہندگان کو چند ہفتوں میں تعلیمی ویزے حاصل کرنے میں مدد دی۔

کینیڈین سرکار نے 2025 کے لیے چار لاکھ 37 ہزار نئے اسٹڈی پرمٹس کی حد مقرر کی ہے، جس میں پوسٹ گریجویٹ پروگرامز سمیت تمام لیولز کی تعلیم شامل ہے۔
مزید سخت اقدامات میں پوسٹ گریجویشن ورک پرمٹ کے لیے اہل طلبا کے لیے زبان اور تعلیمی معیارات، بین الاقوامی طلبہ کے شریک حیات کے لیے محدود ورک پرمٹ، اور مالی ثبوت کے تقاضے شامل ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024