Thursday, November 21, 2024, 6:19 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کینیڈا: مونٹریال میں یہودی کمیونٹی سینٹر پر پیٹرول بم سے حملہ

کینیڈا: مونٹریال میں یہودی کمیونٹی سینٹر پر پیٹرول بم سے حملہ

یہودی کمیونٹی سینٹر خالی تھا، کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا،حکام

by NWMNewsDesk
0 comment

کینیڈا کے شہر مونٹریال میں یہودی کمیونٹی سنٹر پر پیٹرول بم سے حملہ کیا گیا۔

یہودی کمیونٹی سینٹر پر حملے کے وقت عمارت میں کوئی شخص موجود نہیں تھا۔ حملہ آور با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ حملے کے وقت کمیونٹی سنٹر خالی تھا اس لیے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

کینیڈین پولیس کے مطابق غزہ جنگ کے بعد ملک بھر میں مسلمانوں اور یہودیوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ دو ماہ کے دوران تین سو چوبیس نفرت انگیز واقعات رپورٹ ہوئے۔

کینیڈا کے وزیراعظم نے واقعے کو گھناؤنا اور نفرت انگیز قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں دو یہودی اسکولوں پر فائرنگ اور ایک عبادت گاہ پر دستی بم سے حملہ ہو چکا ہے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024