Thursday, November 21, 2024, 2:04 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کینیڈا میں ایک اور سکھ بھارتی دہشت گردی کاشکار ہوگیا

کینیڈا میں ایک اور سکھ بھارتی دہشت گردی کاشکار ہوگیا

بھارت نے کینیڈینز کےلیے ویزہ سروسز بھی معطل کردیں

by NWMNewsDesk
0 comment

کینیڈا میں ایک اور سکھ سکھدول سنگھ بھارتی دہشت گردی کاشکار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سکھدول سنگھ کو کینیڈا کے علاقے ونی پیگ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔ سکھ دول سنگھ 2017 میں بھارتی پنجاب سے کینیڈا منتقل ہوئے تھے اور خالصتان تحریک میں شمولیت اختیار کی تھی۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ سکھدول سنگھ کا قتل ہردیپ سنگھ کے قتل کی تحقیقات کا ردعمل ہوسکتا ہے۔

یاد رہے کہ ہردیپ سنگھ کے قتل کے خلاف شدید مذمت پر مودی سرکار بے قابو ہوگئی ہے۔ مودی سرکار سکھوں سے کھلے عام دشمنی پراترآئی اور اسی ہٹ دھرمی کو برقراررکھتے ہوئے سکھدول سنگھ کو بھی بے دردی سے قتل کردیا۔

banner

واضح رہے کہ چند روز قبل ہی کینیڈین حکومت نے بھارتی سفیر کو ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا ذمہ دارٹھہرا کر کینیڈاسے نکلنے کا حکم دیا تھا۔ بھارت نے کینیڈا سے ایک قدم آگےرہنے کی بھونڈی کوشش میں پالیسی کوداؤ پرلگاکر کینیڈینز کیلئے ویزہ سروسز معطل کردیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024