Sunday, December 22, 2024, 5:22 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کینیڈا میں ایک ہفتے کے دوران یہودیوں کے اسکول پر فائرنگ کا تیسرا واقعہ

کینیڈا میں ایک ہفتے کے دوران یہودیوں کے اسکول پر فائرنگ کا تیسرا واقعہ

اسکول کے باہر سے گولیوں کے خول ملے ہیں : مونٹریال پولیس

by NWMNewsDesk
0 comment

کینیڈا کے شہر مونٹریال میں یہودیوں کے اسکول پر فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین میں جاری حالیہ جنگ کے بعد ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں یہودی اسکول پر فائرنگ کا یہ تیسرا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق مونٹریال کے اسکول پر فائرنگ کے واقعے میں طلبہ اور اسٹاف کے اراکین محفوظ رہے اور کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مونٹریال کے یشویا گیڈولا اسکول پر فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس کو اسکول کے باہر سے گولیوں کے خول ملے ہیں جبکہ اس سے قبل مونٹریال میں ہی دو اور یہودی اسکولوں پر بھی فائرنگ کے واقعات پیش آ چکے ہیں، دونوں ہی اسکولوں کے دروازوں پر فائر کیے گئے تھے۔

banner

پولیس کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں کہ تینوں اسکولوں پر فائرنگ کے واقعات کا آپس میں کوئی تعلق ہے یا نہیں، واقعات سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

خیال رہے کہ بدھ کے روز مونٹریال کی کانکورڈیا یونیورسٹی میں فلسطین اور اسرائیل کے حامی طلبہ گروپوں میں جھگڑے کے نتیجے میں متعدد طلبہ زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد پولیس نے ایک طالب علم کو گرفتار بھی کرلیا تھا۔

پولیس کے مطابق 2022 کے مقابلے میں گزشتہ تین ہفتوں کے دوران مسلمانوں اور یہودیوں کے خلاف نفرت پر مبنی حملوں میں دوگنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024