Thursday, November 21, 2024, 11:50 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کینیڈا میں بھتہ خوری کے واقعات میں بھارتی نیٹ ورک کے ملوث ہونے کا انکشاف

کینیڈا میں بھتہ خوری کے واقعات میں بھارتی نیٹ ورک کے ملوث ہونے کا انکشاف

بھتہ خوری سمیت 27 جرائم کی منصوبہ سازی بھارت میں کی گئی : ایڈمنٹن پولیس

by NWMNewsDesk
0 comment

کینیڈا کے شہر ایڈمنٹن میں بھتہ خوری کے واقعات میں بھارتی نیٹ ورک کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایڈمنٹن پولیس کے مطابق ان کو یقین ہے کہ بھتہ خوری سمیت 27 جرائم کی منصوبہ سازی بھارتی گینگ ملوث ہیں جو البرٹا میں مقیم بھارتی نژاد شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں

رپورٹ کے مطابق بھتہ خوری، آتش زدگی سمیت 27 مختلف جرائم کی وارداتیں گزشتہ سال اکتوبر سے لے کر رواں سال 10 جنوری تک رپورٹ ہوئی ہیں۔ برٹش کولمبیا اور اونٹاریو میں بھی ایسے ہی واقعات رپورٹ ہوئے، جن کی منصوبہ بندی بھارت میں کی گئی جبکہ مقامی ساتھیوں کی مددد سےانجام دی گئیں۔

پولیس کے مطابق جرائم میں ملوث 6 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں اور ایک ملزم کینیڈا سے فرار ہوگیا۔

banner

پولیس نے بتایا کہ بھارتی نژاد متاثرین کو واٹس ایپ پر بھتہ دینے کے پیغامات موصول ہوتے تھے، ایک واقعہ میں بھتہ نہ دینے پر زیرِ تعمیر گھروں کو جلایا بھی گیا۔ املاک کے نقصان کا تخمینہ 9 ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ہمیں یقین ہے کہ یہ سلسلہ مقامی افراد کے ایک گروپ نے انجام دیا ہے جس کی ہدایت بھارت میں موجود ایک مشتبہ شخص نے کی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024