Tuesday, December 3, 2024, 12:49 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کینیڈا میں رواں ماہ دوسرے سکھ علیحدگی پسند کارکن کے گھر پر فائرنگ

کینیڈا میں رواں ماہ دوسرے سکھ علیحدگی پسند کارکن کے گھر پر فائرنگ

اندرجیت سنگھ گوسل ممتاز سکھ علیحدگی پسند رہنما گرپتونت سنگھ پنن کے قریبی ساتھی ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

کینیڈین پولیس نے کہا ہے کہ ایک سکھ علیحدگی پسند کارکن کے گھر پر فائرنگ ہوئی ہے۔

اوٹاوا اور واشنگٹن کے حالیہ الزامات کے بعد دونوں ممالک میں مقیم اختلاف رائے رکھنے والے انڈین شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

رواں ماہ یہ کسی سکھ علیحدگی پسند کارکن کے گھر پر فائرنگ کا دوسرا واقعہ ہے۔ فائرنگ میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے کیونکہ گھر زیر تعمیر ہے اور فی الحال خالی ہے۔

کانسٹیبل ٹائلر بیل مورینا نے کہا کہ تعمیراتی عملے نے پِیل ریجنل پولیس کو اطلاع دی تھی کہ اونٹاریو میں اندرجیت سنگھ گوسل کے ’گھر کی کھڑکی میں گولی کا سوراخ‘ ہے۔

banner

ٹائلر بیل مورینا نے مزید بتایا کہ ’ہمیں اس شخص اور اس کی وابستگیوں کے بارے میں معلوم ہے لیکن ہمارے لیے یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ دیگر تشدد کے واقعات اور دھمکیوں سے اس واقعے کا کوئی تعلق ہے۔‘

فائرنگ کا یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب اندرجیت سنگھ گوسل نے اعلان کیا تھا کہ خالصتان حامی تحریک 17 فروری کو ٹورنٹو میں انڈین قونصل خانے کے باہر ایک ریلی کا انعقاد کرے گی۔

اندرجیت سنگھ گوسل ممتاز سکھ علیحدگی پسند رہنما گرپتونت سنگھ پنن کے قریبی ساتھی بھی ہیں جو نیویارک میں ایک امریکی سکھ کارکن ہے جس کے بارے میں امریکی حکام نے کہا تھا کہ گزشتہ سال امریکہ میں ان کے قتل کا ناکام منصوبہ بنایا گیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024