کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم سے ایک دن قبل بھارت کے خلاف ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی کے شرکاء نے ہردیپ سنگھ نجر کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔
کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں آزاد خالصتان ریلی میں سکھ مرد اور خواتین نے شرکت کی، شرکائے ریلی نے خالصتان اور کینیڈا کے پرچم اٹھایا رکھے تھے۔ شرکاء دلی بنے کا خالصہ، لے کے رہیں گے خالصہ کے نعرے لگارہے تھے۔ برٹش کولمبیا کے گرونانک سکھ گوردوارہ میں اتوار کو سکھ ریکارڈ تعداد میں بھارت کے خلاف اپنا حق رائے دہی استعمال کرکے فیصلہ سنائیں گے۔
واضح رہے کہ گرونانک سکھ گوردوارہ کے باہر 18 جون کو بھارتی حکومت کے اہلکاروں نے ہردیپ سنگھ نجر کو درجنوں گولیاں مار کر قتل کردیا تھا اور کینیڈین وزیراعظم نے بھارتی حکومت پر ڈائریکٹ ہردیپ سنگھ اور دیگر رہنماؤں کو دھمکانے پر الزام لگایا تھا۔