Wednesday, January 15, 2025, 12:12 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کینیڈا میں ہٹ اسکواڈ پکڑے جانے پر بھارت کا ردعمل سامنے آگیا

کینیڈا میں ہٹ اسکواڈ پکڑے جانے پر بھارت کا ردعمل سامنے آگیا

جو کچھ کینیڈا میں ہو رہا ہے وہ اس کا اندرونی معاملہ ہے، وزیر خارجہ ایس جے شنکر

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارت نے کہا ہے کہ کینیڈا میں سِکھ لیڈر ہردیپ سنگھ نِجر کے قتل کیس کے حوالے سے تین بھارتی باشندوں کی گرفتاری سے متعلق تفصیلات کا انتظار ہے۔

وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے اپنے ردِعمل میں کہا کہ نِجر قتل کیس میں گرفتار کیے جانے والے تینوں بھارتی باشندے بظاہر کسی گینگ کے ہیں۔ ہم پولیس کی جانب سے کچھ کہے جانے کے منتظر ہیں۔

ایک بیان میں ایس جے شنکر نے کہا کہ ہم کینیڈین پولیس کی طرف سے گرفتار کیے گئے افراد سے متعلق معلومات شیئر کیے جانے کا انتظار کریں گے۔

ایس جے شنکر کا کہنا تھا کہ ہم نے کینیڈین اتھارٹیز کو بارہا اس بات پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا ہے کہ انہوں نے کینیڈین سرزمین پر بھارتی پنجاب کے منظم جرائم کے گروہوں کو کام کرنے کی آزادی دے رکھی ہے۔

banner

یاد رہے کہ کینیڈین پولیس نے کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں گزشتہ برس خالصتان نواز سِکھ لیڈر ہردیپ سنگھ نِجر کے قتل کے سلسلے میں جمعہ کو کمل پریت سنگھ، کرن پریت سنگھ اور کرن برار کو گرفتار کیا ہے۔ دی رائل کینیڈین ماؤنٹیڈ پولیس (آر سی ایم پی) نے بتایا کہ تینوں ملزم البرٹا کے علاقے ایڈمونٹن میں سکونت پذیر تھے اور انہیں وہیں سے حراست میں لیا گیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024