Thursday, November 21, 2024, 9:37 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کینیڈا کا غیر ملکی طلباء کے داخلوں میں 35 فیصد کمی کرنے کا اعلان

کینیڈا کا غیر ملکی طلباء کے داخلوں میں 35 فیصد کمی کرنے کا اعلان

کینیڈا کو اس وقت غیر ملکی طلباء کی رہائش کے حوالے سے ہاؤسنگ بحران کا سامنا ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

کینیڈا کی حکومت کی جانب سے غیر ملکی طلباء کے داخلوں میں 35 فیصد کمی کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

کینیڈا کو اس وقت غیر ملکی طلباء کی رہائش کے حوالے سے ہاؤسنگ بحران کا سامنا ہے جس کی وجہ سے کینیڈین حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 2024ء میں غیر ملکی طلبا کو 35 فیصد کم داخلے دیئے جائیں گے، 2023ء میں 9 لاکھ غیر ملکی طلبا کو کینیڈا میں پڑھنے کا موقع دیا گیا تھا۔

حکومت کی جانب سے رواں سال کینیڈا کی یونیورسٹیوں میں 3 لاکھ 64 ہزار غیر ملکی طلبا کو داخلہ دیا جائے گا، ستمبر 2024ء کے سمیسٹر سے قبل ویزے کا اجرا محدود کرنے سمیت دیگر ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ جامعات طالبعلموں کو بہترین معاونت فراہم کر سکیں۔

کینیڈا کی جانب سے وضع کرائی گئی نئی پالیسی کا اطلاق 22 جنوری 2024ء سے ہو گیا ہے۔

banner

غیر ملکی طلبا کی تعداد میں کمی کا فیصلہ عارضی پالیسی کے تحت کیا جا رہا ہے جس پر 2 سال تک عملدرآمد ہوگا، نئے پالیسی سے پاکستانی طلبا متاثر ہوں گے، کینیڈا میں اس وقت زیر تعلیم طلبا، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے طلبا پر پالیسی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024