48
اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے اثرات دنیا بھر میں پھیلنے لگے
ٹورنٹوپولیس کے مطابق اسرائیل حماس جنگ کے بعد ٹورنٹو میں آباد کمیو نٹیز کے درمیان نفرت میں اضافہ ہوا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ اسرائیل حماس جنگ کے بعد ٹورنٹو میں 98 نفرت انگیز واقعات رپورٹ ہوئے۔
ٹورنٹو میں اس سال کے نفرت انگیز جرائم گزشتہ سال کی نسبت 41 فیصد زیادہ ہیں جب کہ نفرت انگیز واقعات پر 48 گرفتاریاں ہوئیں اور 96 الزامات عائد کیے گئے۔
اس دوران اسکولوں اور عبادت گاہوں پر حملے بھی دیکھے گئے۔