Thursday, December 26, 2024, 8:05 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کیٹ مڈلٹن کی ‘فوٹو شاپڈ’ تصویر پر تنازع؛ شہزادی کی معذرت

کیٹ مڈلٹن کی ‘فوٹو شاپڈ’ تصویر پر تنازع؛ شہزادی کی معذرت

کیٹ مڈلٹن جنوری میں پیٹ کے آپریشن کے بعد سے عوامی تقریبات میں نظر نہیں آ رہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانوی شاہی خاندان نے شہزادی کیٹ مڈلٹن کی فوٹو شاپڈ تصویر جاری کرنے پر معذرت کر لی ہے۔

اتوار کو پرنس آف ویلز اور برطانوی ولی عہد شہزادہ ولیم کی جانب سے کیٹ مڈلٹن کی ایک تصویر جاری کی گئی جسے متعدد عالمی خبر رساں اداروں نے بھی شائع کیا۔

سوشل میڈیا پر لوگوں نے اس تصویر پر اعتراض کیا اور شبہ ظاہر کیا کہ یہ تصویر فوٹو شاپڈ ہے جس پر کئی خبر رساں اداروں، مثلاً گیٹی، ایسوسی ایٹڈ پریس، رائٹرز اور اے ایف پی نے اس تصویر کو معیار پر پورا نہ اترنے کی بنیاد پر اپنی ویب سائٹ سے ہٹا دیا۔

View this post on Instagram

نیوز ایجنسیز کی جانب سے تصویر ہٹائے جانے کے بعد برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے کنسگٹن رائل کے ‘ایکس’ ہینڈل کے ذریعے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ایڈیٹنگ کا شوق ہے اور وہ کبھی کبھی ایسے تجربے کرتی رہتی ہیں۔

banner

اُن کا کہنا تھا کہ 10 مارچ کو شیئر کی جانے والی تصویر سے اگر کسی کو کنفیوژن ہوئی تو وہ اس پر معذرت خواہ ہیں۔

کیٹ مڈلٹن جنوری میں پیٹ کے آپریشن کے بعد سے عوامی تقریبات میں نظر نہیں آ رہیں جس کے باعث ان کی صحت سے متعلق چہ مگوئیاں کی جا رہی تھیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024