Thursday, November 21, 2024, 6:49 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » گرینڈ الائنس کے رہنماؤں کا پشین میں جلسہ: ’جرنیلوں سے کوئی نہیں پوچھتا حالانکہ آئین کی پامالی سب سے بڑی غداری ہے‘

گرینڈ الائنس کے رہنماؤں کا پشین میں جلسہ: ’جرنیلوں سے کوئی نہیں پوچھتا حالانکہ آئین کی پامالی سب سے بڑی غداری ہے‘

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی الائنس کے سربراہ مقرر

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سمیت حزب اختلاف کی چھ جماعتوں پر مشتمل گرینڈ الائنس کے رہنماؤں نے بلوچستان کے شہر پشین میں جلسے کو پاکستان میں آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے اپنی تحریک کا آغاز قرار دیا ہے۔

اس گرینڈ الائنس میں تحریک انصاف، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی، جماعت اسلامی، مجلس وحدت المسلمین اور سنی تحریک شامل ہیں۔

اس جلسے کا انعقاد پشتون قوم پرست جماعت پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے کیا تھا۔

جمعہ کے روز کوئٹہ میں اپوزیشن کی ان جماعتوں نے ’تحریک تحفظ آئین پاکستان‘ کے نام سے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کیا اور اس سلسلے میں ہونے والے اجلاس میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو الائنس کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

banner

الائنس کی دوسرے اجلاس کے بعد پشین میں منعقدہ جلسہ عام سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے صدر سردار اخترمینگل، تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب، مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس، سنی تحریک کے صدر علامہ محمد حامد رضا، شیر افضل مروت اور جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر ڈاکٹر عطاالرحمان نے خطاب کیا۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ’لوگوں کو یہاں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گولی ماری جاتی ہے لیکن آئین کی پامالی پر جرنیلوں سے کوئی نہیں پوچھتا حالانکہ آئین کی پامالی سب سے بڑی غداری ہے۔‘

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں آئین اور عوام کے منتخب پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کرنی ہوگی اور جو بھی جرنیل، جج، جرنلسٹس یا کوئی اور اس کو تسلیم نہیں کرے گا تو ہم اس کو مردہ باد کہیں گے۔

انھوں نے کہا کہ ’وہ جو لوگ بھی آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں ان کو ہماری تحریک کا ساتھ دینا چائیے۔‘

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ’عمران خان کو، مجھے، سردار اخترمینگل اور ہماری الائنس میں شامل ہر جماعت کے قائدین کو یہ وعدہ دینا ہوگا کہ ان کی جماعتوں میں فصلی بٹیروں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہوگی۔‘

انھوں نے کہا کہ وہ کسی بھی سویلین یا فوحی ادارے کے سربراہ کی توسیع کو تسلیم نہیں کریں گے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اخترمینگل نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں عوام کی منتخب حکومت نہیں ہے بلکہ یہ اسٹیبلشمنٹ اور فارم 47 کی حکومت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے تحریک کا آغاز پشین سے ہوگیا۔

عمر ایوب خان نے کہا کہ ’دھاندلی زدہ مینڈیت سے قائم ہونے والی حکومت کو عوام کا سمندر بہا کر لے جائے گا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’راتوں رات فارم تبدیل کرکےعوام پر جعلی حکومت مسلط کی گئی اور اگر ایسا نہیں کیا جاتا تو ملک میں تحریک انصاف کی حکومت بنتی۔‘

انھوں نے کہا کہ 9 مئی کو تحریک انصاف کے خلاف ایک سازش تیار کی گئی۔

جلسے میں متعدد قراردادیں منظور کی گئیں جن میں مطالبہ کیا گیا کہ ملک بھر میں فارم 45 کے تحت انتخابی نتائج مرتب سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے اور سرحد سے تجارت کے حوالے سے چمن کے لوگوں کے مطالبات تسلیم کیے جائیں

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024