Tuesday, November 12, 2024, 6:31 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » گلوکار داؤد کم نے جنوبی کوریا میں مسجد کا افتتاح کردیا

گلوکار داؤد کم نے جنوبی کوریا میں مسجد کا افتتاح کردیا

by NWMNewsDesk
0 comment

نامور کورین انفلوئنسر اور گلوکار داؤد کم نے جنوبی کوریا کے انچیون میں واقع جزیرے یونگ جونگ میں مسجد کا افتتاح کردیا۔

انسٹاگرام پر داؤد کم نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں مسجد کی تعمیر کے حوالے سے مختلف فوٹیجز شامل ہیں اور ساتھ ہی مسجد میں نماز کو بھی دکھایا گیا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Daud Kim (@jaehan9192)

داؤد کم نے انسٹاگرام پر لکھا کہ آخر کار انہوں نے مسجد بنانے کا خواب پورا کرلیا، اس موقع پر انہوں نے تعاون کرنے والے افراد کا شکریہ بھی ادا کیا۔

banner

داود کم نے جزیرے یونگ جونگ میں مسجد کی تعمیر کیلئے ایک لاکھ 36 ہزار 500 ڈالر میں زمین خریدی تھی۔

واضح رہے کہ داؤد کم نے ستمبر 2019ء میں اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا، ان کے یوٹیوب پر 5.52 ملین سے زیادہ سبسکرائبرز اور انسٹاگرام پر 3.5 ملین فالوورز ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024