Thursday, September 19, 2024, 7:47 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » گلگت بلتستان: ایل اے 13 استور ون پر ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی امیدوار کامیاب

گلگت بلتستان: ایل اے 13 استور ون پر ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی امیدوار کامیاب

تحریک انصاف کے محمد خورشید خان 6 ہزار 219 ووٹ لےکر کامیاب

by NWMNewsDesk
0 comment

گلگت بلتستان کےحلقہ جی بی ایل اے 13 استور 1کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے محمد خورشید خان نے 994 ووٹوں کی برتری سے میدان مارلیا۔

تمام 56 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ موصول ہوگیا ہے جس کے مطابق تحریک انصاف کے محمد خورشید خان 6 ہزار 219 ووٹ لےکر کامیاب ہوئے، مسلم ليگ ن کے رانا فرمان علی 5 ہزار 225 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

یہ نشست سابق وزیراعلیٰ خالدخورشید کی جعلی ڈگری کیس میں نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔

4 جولائی 2023 کو وزیراعلیٰ خالد خورشید جعلی ڈگری کیس میں نااہلی قرار پائے ، جس کے بعد نشست خالی ہوئی تھی، 18 اگست 2023 کو وزیراطلاعات فتح اللہ خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم دیا گیا، اس کےبعدگلگت بلتستان اسمبلی میں پی ٹی آئی کےارکان کی تعداد 18 رہ گئی۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024