Thursday, November 21, 2024, 8:36 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » گوادر میں شدید بارش اور سیلاب کے بعد ایمرجنسی کانفاذ

گوادر میں شدید بارش اور سیلاب کے بعد ایمرجنسی کانفاذ

متاثرہ علاقوں سے شہری محفوظ مقامات پر منتقل

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سمیت مکران ڈویژن میں کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی مسلسل بارشوں کے باعث گوادر شہر کا بیشتر حصہ پانی میں ڈوب گیا ہے اور اس وقت شہر میں ’اربن فلڈنگ‘ کی صورت حال ہے۔

آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے ’پی ڈی ایم اے‘ نےایک بیان میں کہا کہ گوادر میں 2010 کے بعد پہلی مرتبہ اس قدر شدید بارش ہوئی ہے۔‘

گوادر کے علاقے سربندن اور شنکانی در میں بارش کا پانی کوسٹل ہائی وے پر بہہ رہا ہے جس سے ہائی وے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے جبکہ رہائشی آبادی اور دکانیں پانی میں ڈوب گئی ہیں۔

موسلادھار بارش کے باعث دریائے نہنگ میں سیلاب سے ایک مقامی پل بھی بہہ گیا جس کے بعد اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا ہے۔

banner

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں ایمرجنسی نافذ کرکے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔ متاثرہ علاقوں سے ڈی واٹر پمپ اور ٹینکرز کے ذریعے پانی کی نکاسی کا کام بھی کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کوئٹہ کے مطابق گوادر میں منگل کو چند گھنٹوں کے دوران 100 ملی میٹر سے زائد بارش ہوئی۔

بلوچستان کے ضلع کیچ میں بھی طوفانی بارش سے تربت تا مند کا راستہ پانی میں بہہ جانے سے سڑک بند ہے جبکہ نصیرآباد، ڈیرہ مرادجمالی اور گردونواح میں بھی تیز بارش ہوئی جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے اور بجلی کے آٹھ فیڈر ٹرپ کر گئے جس سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024