Monday, July 21, 2025, 9:49 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » گوادر میں فوج کی بم ڈسپوزل ٹیم پر حملہ، دو اہلکار ہلاک

گوادر میں فوج کی بم ڈسپوزل ٹیم پر حملہ، دو اہلکار ہلاک

گوادر کے ڈپٹی کمشنر اورنگزیب بادینی نے حملے کی تصدیق کردی

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستان کی فوج کی بم ڈسپوزل ٹیم پر حملہ کیا جس میں دو اہلکار ہلاک اور چار اہل کار زخمی ہو گئے۔

گوادر کے ڈپٹی کمشنر اورنگزیب بادینی نے حملے کی تصدیق کرتےہوئے بتایا کہ حملے میں دو اہلکاروں کی موت ہوئی ہے جب کہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

ان کے مطابق زخمی اہل کاروں کو طبی امداد کے لیے جی ڈے اے اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے ایک زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

زرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں کا تعلق 32 پنجاب رجمنٹ کی بی ڈی ٹیم سے تھا جن پر گوادر کے علاقے آنکاڈہ ڈیم کے قریب دہشت گردوں نے حملہ کیا۔

banner

رواں ماہ کے دوران بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں سیکیورٹی فورسز پر یہ اس نوعیت کا دوسرا حملہ ہے۔

دس دن قبل 21 مارچ کو گوادر کے پورٹ کمپلیکس پر عسکریت پسندوں نے حملہ کیا تھا اس دوران سات حملہ آوروں سمیت آٹھ افراد ہلاک جب کہ دو زخمی ہوئے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024