58
انتہا پسند ہندوؤں فلم ’اناپورانی دی گاڈس آف فوڈ‘ میں گوشت کھانے کا منظر دکھانے پر مقبول ویڈیو اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلکس پر برہم ہوگئے۔
او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے سخت ردِعمل کے بعد ایک بھارتی فلم کو اپنے پلیٹ فارم سے ہٹا دیا ہے۔
‘اناپورنی – دی گاڈس آف فوڈ’ نامی اس فلم میں ایک ہندو پنڈت کی بیٹی کو گوشت کھاتے ہوئے دکھایا گیا تھا جس پر سوشل میڈیا پر سخت ردِعمل آیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں ہندو پنڈت اور ان کے گھر کے افراد عام طور پر سبزی کھاتے ہیں۔
‘اناپورنی – دی گاڈس آف فوڈ’ نامی تامل زبان کی فلم کو دسمبر میں سینما گھروں میں ریلیز کیا گیا تھا جس کے بعد گزشتہ ماہ کے آخر میں اسے نیٹ فلکس پر بھی ریلیز کردیا گیا تھا۔