Tuesday, June 10, 2025, 7:31 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » گوگل کروم ایکسٹینشن کا صارفین کی معلومات چوری کرنے کا انکشاف

گوگل کروم ایکسٹینشن کا صارفین کی معلومات چوری کرنے کا انکشاف

ایکسٹینشن صارفین سے تمام ویب سائٹ پر ان کے ڈیٹا تک رسائی یا ڈیٹا پڑھنے کی اجازت لیتے ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

ماہرین نے گوگل کروم صارفین کو خبردار کیا ہے کہ براؤزر میں اضافی طور پر استعمال کیے جانے والے ایکسٹینشن ان کا پاسورڈ اور دیگر حساس معلومات چرا سکتے ہیں۔

یونیورسٹی آف ونسکونسِن-میڈیسن کے محققین کی جانب سے سائبر سیکیورٹی کے حوالے جاری کی گئی نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 17 ہزار 300 کے قریب کروم براؤزر ایکسٹینشن گوگل، فیس بک اور ایمازون سمیت درجنوں ویب سائٹ سے پاسورڈ اور دیگر حساس معلومات حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یہ ایکسٹینشن صارفین سے تمام ویب سائٹ پر ان کے ڈیٹا تک رسائی یا ڈیٹا پڑھنے کی اجازت لیتے ہیں جس کے بعد یہ ایکسٹینشن ان ویب سائٹ میں درج کی جانے والی معلومات باآسانی استعمال کرسکتے ہیں۔
ایمازون کے معاملے میں صارفین کے کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات ویب سائٹ کے سورس کوڈ میں واضح ہوتی ہیں، جس کا مطلب ہے کہ اس قسم کے براؤزر ایکسٹینشن اس معلومات کو باآسانی حاصل کرسکتے ہیں اور سائبر مجرمان کو فراہم کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024