Thursday, January 2, 2025, 1:38 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » گوگل کروم میں میموری سیور میں 3 نئے آپشنز موڈریٹ، بیلنس اور Maximum کا اضافہ

گوگل کروم میں میموری سیور میں 3 نئے آپشنز موڈریٹ، بیلنس اور Maximum کا اضافہ

by NWMNewsDesk
0 comment

گوگل کروم نے فروری 2023 میں میموری سیور نامی فیچر متعارف کرایا تھا، جسے اب مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

اس فیچر سے صارفین کو گوگل کروم ٹیبز پر زیادہ کنٹرول مل سکے گا۔

گوگل Canary (کروم کا تجرباتی ورژن جس میں نئے فیچرز کی آزمائش کی جاتی ہے) میں اس نئے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ میموری سیور موڈ کروم براؤزر میں اوپن ٹیبز کو ‘سلانے’ کا کام کرتا ہے جس سے میموری کی بچت ہوتی ہے۔

banner

گوگل کی جانب سے میموری سیور میں 3 نئے آپشنز موڈریٹ، بیلنس اور Maximum کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

موڈریٹ میموری سیونگز کے آپشن کا انتخاب کرنے پر ٹیبز کو ان ایکٹیو ہونے میں زیادہ وقت لگے گا۔

اسی طرح بیلنس میموری سیونگز موڈ معتدل دورانیے کے بعد کروم ٹیبز کو غیر فعال کر دے گا۔

Maximum میموری سیونگز موڈ بہت جلد ٹیبز کو ان ایکٹیو کردے گا۔

یہ موڈ میموری یوز ایج کو بہت کم کر دے گا مگر ٹیبز کو بار بار ری لوڈ کرنے کی ضرورت ہوگی۔

گوگل کی جانب سے غیرفعال ٹیبز کے حوالے سے بھی ایک نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔

اب ان ایکٹیو ٹیبز کے گرد نکتوں پر مبنی سرکل نظر آئے گا جس سے عندیہ ملے گا کہ یہ ٹیبز خوابیدہ ہیں۔

گوگل کی جانب سے میموری سیور کے اس نئے فیچر کی آزمائش کچھ عرصے سے کی جا رہی ہے مگر یہ ابھی واضح نہیں کہ یہ تمام صارفین کو کب تک دستیاب ہوگا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024