Thursday, November 21, 2024, 5:52 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » گوگل کی جانب سے مزید 30 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا عندیہ

گوگل کی جانب سے مزید 30 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا عندیہ

گوگل کی سرپرست کمپنی الفا بیٹ نے جنوری 2023 میں 12 ہزار ملازمین کو نکال دیا تھا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

گوگل کی سرپرست کمپنی الفا بیٹ نے مزید 30 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا عدنیہ دے دیا۔

گوگل کی جانب سے ایڈ (ad) سیلز ڈیپارٹمنٹ کو ری اسٹرکچر کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے کیونکہ اب اس کام کے لیے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کا استعمال زیادہ ہو رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حالیہ مہینوں میں اے آئی ٹیکنالوجی میں پیشرفت کے باعث کمپنی نے مختلف عہدوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ٹیکنالوجی کمپنی کی جانب سے ایڈ سیلز اور کسٹمر سروس ڈیپارٹمنٹ کے مخصوص شعبوں کو ڈیجیٹل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ اس وقت کیا گیا جب گوگل کی جانب سے اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی اشتہارات متعارف کرائے گئے۔

banner

گوگل کے اس شعبے کو ری اسٹرکچر کرنے کا اعلان گزشتہ دنوں ایک اندرونی اجلاس کے دوران کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024