Friday, November 22, 2024, 6:54 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » گیارہ اضلاع کے 54 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

گیارہ اضلاع کے 54 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

رواں برس پولیو کے چار کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

by NWMNewsDesk
0 comment

وفاقی وزارت صحت کا کہنا ہے پاکستان میں 11 اضلاع کے 54 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، رواں سال اب تک 4 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق چمن، پشین، کوئٹہ، بنوں اور پشاور کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ لاہور کے علاقے گلشن راوی کے ماحولیاتی نمونے میں بھی پولیو وائرس پایا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں کیماڑی اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس ملا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال پاکستان میں پولیو کے چارس کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں تین بنوں اور ایک کا تعلق کراچی سے تھا، چوتھا پولیو کیس ایک روز قبل کراچی سے سامنے آیا۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024