Thursday, November 14, 2024, 12:38 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » گیروڈی اٹالیہ ریس : نیدرلینڈز کے اولاو کویج نے نواں مرحلہ جیت لیا

گیروڈی اٹالیہ ریس : نیدرلینڈز کے اولاو کویج نے نواں مرحلہ جیت لیا

کویج نے 214کلومیٹر کا فاصلہ 4گھنٹے 44منٹ اور 22 سیکنڈز میں طے کیا

by NWMNewsDesk
0 comment

اٹلی میں گیرو ڈی اٹالیہ کا 107 واں ایڈیشن جاری ہے۔ جس میں سائیکلنگ کی دنیا کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں

نیدرلینڈز کے اولاو کویج نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا نواں مرحلہ جیت لیا۔

گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کے نویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے آویزانو سے نیپلز تک کا فیصلہ طے کرنا تھا ،یہ مرحلہ پہاڑی راستے پر تھا جس کا فاصلہ 214کلو میٹر پر محیط تھا۔

22 سالہ نیدرلینڈز کے سائیکل سوار اولاو کویج نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 214کلومیٹر کا فاصلہ 4گھنٹے 44منٹ اور 22 سیکنڈز میں طے کرکے نویں مرحلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

banner

23 سالہ میزبان اطالوی سائیکل سوار جوناتھن میلان نے دوسری جبکہ 29 سالہ کولمبین سائیکلسٹ جان سیباسٹین مولانونے تیسری پوزیشن حاصل کی ، ریس میں سلووینیا کے سائیکل سوارتڈیج پوگاچر کا پنک جرسی پر قبضہ برقرار ہے ۔

گزشتہ سال گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس ٹیم جمبو ویزما کے سلووینین سائیکل سوار پریموز روگلک نے جیتی تھی، وہ رواں ایڈیشن میں شامل نہیں ہیں تاہم رواں سال تڈیج پوگاچر سلووینیا کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

گیروڈی اٹالیہ ایک گرینڈ ٹور سائیکلنگ سٹیج ریس ہے جو تین ہفتوں میں مکمل ہوگی جس میں دنیا کے نامور سائیکلسٹس شریک ہیں، گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہے جس میں سائیکل سوار 3400.8 کلو میٹر کا سفر طے کریں گے۔

گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس میں 22 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں، ریس 23 روز جاری رہنے کے بعد 26 مئی کو اختتام پذیر ہوگی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024