Tuesday, July 22, 2025, 5:43 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ہردیپ سنگھ قتل : کینیڈا، امریکہ سمیت مغربی ممالک میں سکھ برادری کے احتجاجی مظاہرے جاری

ہردیپ سنگھ قتل : کینیڈا، امریکہ سمیت مغربی ممالک میں سکھ برادری کے احتجاجی مظاہرے جاری

ہردیپ سنگھ کا قتل کر کے سکھوں کی خودمختاری کو چیلنج کیا گیا :مظاہرین

by NWMNewsDesk
0 comment

سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل کے ردعمل میں کینیڈا، امریکہ اور مختلف مغربی ریاستوں میں سکھ برادری کی جانب سے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں ۔

کینیڈا سمیت مغربی ممالک میں سکھ برادری کی جانب سے احتجاجی ریلیوں کی صورت میں شدید غم و غصے کا اظہار جا رہا ہے ، حال ہی میں کینیڈا میں ٹورنٹو، وینکور، اوٹاوا اور امریکہ میں سان فرانسسکو میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔

کینیڈا سمیت دیگر مغربی ریاستوں میں مظاہرین نے سفارتی سطح پر بھارت سے ہر قسم کا تعلق ختم کرنے کا مطالبہ کیا ، ریلی میں شریک مظاہرین نے کینیڈا میں بھارتی ہائی کمشنر سنجے ورما کو ملک بدر کرنے کا بھی پرزور مطالبہ کیا ۔

banner

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہردیپ سنگھ کا قتل کر کے سکھوں کی خودمختاری کو چیلنج کیا گیا ہے ، احتجاج میں شریک سکھ برادری کا یہ موقف تھا کہ بھارت سکھوں کو دہشت گرد کہتا ہے لیکن اصل میں سکھ مظلوم اور بھارت دہشت گرد ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024