102
کینیڈا کی جانب سے بھارتی سفارت کار کو ملک بدر کرنے کے بعد بھارت سرکار کا سخت ریک ایکشن
نئی دہلی نےکینیڈا کے وزیراعظم کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کینیڈا کے سینئر سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا،کہاکینیڈا میں تشدد کی کسی بھی کارروائی میں بھارت کے ملوث ہونے کے الزامات مضحکہ خیز ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ نے منگل کے روز کینیڈین ہائی کمشنر کو بھی طلب کیا اور انہیں بھارت میں کینیڈا کے سفارتکار کی ملک بدری کے فیصلے سے آگاہ کیا۔
