109
سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم امن دیپ سنگھ پر فردِ جرم عائد کردی گئی۔
ملزم امن دیپ سنگھ کو تین نومبر 2023 کو بریمپٹن سے گرفتار کیا گیا تھا۔
امن دیپ سنگھ کو اونٹاریو میں ایک شادی کی تقریب سے ایک دن قبل گرفتار کیا گیا تھا، شادی کی تقریب میں گرپتونت سنگھ پنوں کو نشانہ بنانے کی سازش تیار کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ کینیڈا کے وزیراعظم ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا الزام لگا چکے ہیں۔
