ینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے واقعے کے بعد امریکی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے امریکی سکھ برادری کی 3 اہم شخصیات کو بھارتی دہشتگردی سے خبردارکردیا۔
امریکی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے امریکی سکھ برادری کی تین اہم شخصیات کو احتیاط کی ہدایت کی ہے۔ تینوں سکھ رہنماؤں کو کہا گیا ہے کہ ان کی زندگیوں کوخطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔
امریکی اخبار کی رپورٹ کےمطابق دنیا بھرمیں سکھوں کوبھارت کی جانب سےدھمکیاں مل رہی ہیں، ہردیپ سنگھ قتل سےپہلےبرطانیہ اورپاکستان میں مشکوک ہلاکتوں کاجائزہ لیاگیا جبکہ واقعےسےپہلے سکھ کارکنوں کےالزامات اوردعوؤں کابھی دوبارہ جائزہ لیاگیا۔
کوآرڈینیٹر امریکی سکھ کمیونٹی پرت پال سنگھ نے بتایا کہ میرے2 دیگرساتھیوں کوایف بی آئی نےواقعےکے چنددن بعدبلایا اور بھارت کی سکھ مخالف دہشت گردانہ کارروائیوں سےآگاہ کیا۔
واضح رہے کہ آزاد خالصتان کے رہنما ہردیپ سنگھ کو 18 جون 2023 میں کینیڈا میں گوردوارے کے باہر قتل کردیا گیا تھا۔