Thursday, November 14, 2024, 12:47 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ہر نسل کو آزادی کے لیے جدو جہد کرنی پڑتی ہے؛ بائیڈن کا میموریل ڈے پر خطاب

ہر نسل کو آزادی کے لیے جدو جہد کرنی پڑتی ہے؛ بائیڈن کا میموریل ڈے پر خطاب

میموریل ڈے امریکی فوج میں خدمات انجام دیتے ہوئے اپنی جان دینے والوں کی یاد میں منایا جاتا ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

صدر جو بائیڈن نے امریکہ کے میموریل ڈے کو اس عہد کے ساتھ منایا کہ ملک اپنے لیے جان کا نذرانہ دینے والوں کی جانب سے ایک مزید کامل اتحاد کی تشکیل کا کام جاری رکھے گا، جس کے لیے وہ زندہ رہے، اور جس کے لیے انہوں نے اپنی جان قربان کی۔

آرلنگٹن کے قومی قبرستان میں ایک پروقار یادگاری تقریب میں خطاب کرتے ہوئے بائیڈن نے کہا کہ ہر نسل کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ ملک کے خدمت گزاروں کی قربانی رائیگاں نہ جائے۔

بائیڈن نے کہا کہ ،”آزادی کی کبھی ضمانت نہیں دی گئی ہے، ہر نسل کو اس کے حصول کے لیے جد و جہد کرنی ہے، اس کے لیے لڑنا ہے، آمریت اور جمہوریت کے درمیان جنگ میں، چند لوگوں کی لالچ اور بہت سے لوگوں کے حقوق کے درمیان جنگ میں اس کا دفاع کرنا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ اس دن ہم ایک بار پھر سوچنے، یاد کرنے، اور سب سے بڑھ کر اس مستقبل کا عزم نو کرنے کے لیے، جس کے لیے وہ لڑے، ایک ایسا مستقبل جو آزادی، جمہوریت، مواقع اور مساوات پر مبنی ہو، جو صرف کچھ لوگوں کے لیے نہیں بلکہ سب کے لیے ہو ۔

banner

تقریب شروع ہونے سے پہلے، بائیڈن نے نائب صدر کاملا ہیرس اور وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے ہمراہ، گمنام فوجی کے مقبرے پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

بائیڈن نے دن کا آغاز انتظامیہ کے عہدیداروں، فوجی رہنماؤں، سابق فوجیوں، اور گولڈ اسٹار خاندان کے افراد کے لیے وائٹ ہاؤس میں ناشتے کی میزبانی سے کیا۔

میموریل ڈے امریکی فوج میں خدمات انجام دیتے ہوئے اپنی جان دینے والوں کی یاد میں منایا جاتا ہے

اس دن کو منانے کا آغاز امریکی خانہ جنگی سے آغاز ہوا جب 1861 اور 1865 کے درمیان غلامی کے تنازع میں یونین اور کنفیڈریٹ کی مخالف فورسز میں شامل چھ لاکھ سے زائد فوجیوں کی جان گئی تھی۔

یہ دن اب ہر سال مئی کے آخری پیر کو منایا جاتا ہے اور اس روز امریکہ میں عام تعطیل ہوتی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024