Monday, September 16, 2024, 4:54 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ہمارا لاقانونیت والا ملک بھی نہیں : امریکی جامعات میں ہونے والے احتجاج پر بائیڈن کا ردعمل

ہمارا لاقانونیت والا ملک بھی نہیں : امریکی جامعات میں ہونے والے احتجاج پر بائیڈن کا ردعمل

کالج کیمپس مظاہروں میں آزادی اظہار اور قانون کی حکمرانی برقرار رہنی چاہی

by NWMNewsDesk
0 comment

غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکی جامعات میں جاری احتجاجی مظاہروں پر امریکی صدر بائیڈن کا ردعمل سامنے آگیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ کالج کیمپس مظاہروں میں آزادی اظہار اور قانون کی حکمرانی برقرار رہنی چاہیے، مظاہروں میں اظہار رائے کی آزادی اور قانون کی بالادستی کا احترام ہونا چاہیے۔

صدر بائیڈن نے کہا کہ ہم آمرانہ قوم نہیں جہاں لوگوں کو خاموش کرایا جائے اور اختلاف کو دبایا جائے، ہمارا لاقانونیت والا ملک بھی نہیں ہے، ہم سول سوسائٹی ہیں جہاں امن و امان برقرار رہنا چاہیے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہم جامعات کے احتجاج سے مشرق وسطیٰ میں اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کے لیے مجبور نہیں ہوئے۔

banner

خیال رہے کہ امریکہ میں امریکی جامعات میں غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف طلبہ کے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، جن میں طلبہ اپنی جامعات سے مطالبہ کررہے ہیں کہ وہ اسرائیلی جامعات کے ساتھ شراکت داری ختم کریں اور اسرائیلی کمپنیوں میں کی گئی سرمایہ کاری نکال لیں۔

امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں طلبہ کا احتجاج ختم کروانے کے لیے پولیس کو طلب کیا گیا، جہاں پولیس نے درجنوں طلبہ کو گرفتار کرلیا۔

امریکی جامعات میں 18 اپریل سے جاری غزہ کے لیے احتجاج میں اب تک 1100 سے زائد مظاہرین گرفتار ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024