39
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس غزہ میں جنگ روکنے کا اختیار نہیں ہے لیکن جن کے پاس اختیارات ہیں وہ یہ جنگ روکیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مصر میں رفح کراسنگ کا دورہ کیا
اُنہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں انسانی امداد کی ضرورت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
انتونیو گوتریس نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے امدادی سامان کے ٹرکوں کو غزہ کی سرحد پر روکنا انتہائی غیراخلاقی عمل ہے لیکن ہم ان تمام رکاوٹوں کے باوجود بھی غزہ میں انسانی امداد پہنچانے کے لیے مصر کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔