Thursday, November 21, 2024, 6:20 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ہم جنس نوبیاہتا جوڑے خیروبرکت کی دعا لے سکتے ہیں : ویٹی کن کاتاریخی حکم نامہ

ہم جنس نوبیاہتا جوڑے خیروبرکت کی دعا لے سکتے ہیں : ویٹی کن کاتاریخی حکم نامہ

کیتھولک مسیحی چرچ ہم جنس پسندوں کی شادی کی حوصلہ افزائی نہیں کرتا

by NWMNewsDesk
0 comment

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے ہم جنس نو بیاہتا جوڑوں کو چرچ میں آکر پادری سے ‘خیرو برکت اور نیک خواہشات‘ کی دعا لینے کے حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔

حکمنامے کے مطابق اب کوئی بھی ہم جنس پرست جوڑا شادی کے بعد ‘برکات‘ کی دعا لینے کی خاطر چرچ میں کسی پادری سے درخواست کر سکے گا۔

تاہم اس حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ اس بات کو کیتھولک فریضہ تصور نہ کیا جائے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہم جنس پرستوں کی شادی پر انہیں دعا دینے کا مطلب یہ بھی نہیں کہ کیتھولک چرچ ایسی شادیوں یا ایسی کسی سول یونین کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

کیتھولک چرچ ہم جنس پسندوں کی شادی کو ‘گناہ ہی تصور‘ کرتا ہے اور اسی لیے اس کو تسلیم بھی نہیں کرتا ہے۔ پوپ فرانسس البتہ ذاتی طور پر اس حوالے سے نرم رویہ رکھتے ہیں اور ایسے افراد کے مابین شادی کو جرم قرار نہیں دیتے۔ انہوں نے اس حکم نامے کے جاری ہونے سے قبل بھی کہا تھا کہ ‘خیرو برکت کے لیے کسی بھی دعا کی درخواست کو مسترد‘ نہیں کیا جانا چاہیے۔

banner

اس سے قبل چرچ آف انگلینڈ نے ہم جنس پرست جوڑوں کی قانونی شادی کے بعد دعائیہ تقریب کرانے کی اجازت دی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024