Tuesday, June 10, 2025, 6:48 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ہم نے اصفہان میں ایک اڈے اور پاسداران انقلاب کے نو اہداف پر حملہ کیا: اسرائیلی اہلکار

ہم نے اصفہان میں ایک اڈے اور پاسداران انقلاب کے نو اہداف پر حملہ کیا: اسرائیلی اہلکار

اصفہان پر اسرائیلی حملہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے طیاروں کے ذریعے کیا گیا : یروشلم پوسٹ

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیل کے موقر اخبار’یروشلم پوسٹ‘نے جمعہ کو کہا ہے کہ اصفہان پر اسرائیلی حملہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے طیاروں کے ذریعے کیا گیا۔ اس میں ڈرونز یا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کا استعمال نہیں کیا گیا۔

ایک اسرائیلی ذریعے نے یروشلم پوسٹ کو بتایا کہ “ہم نے اصفہان میں ایک ایرانی جوہری سائٹ کے قریب ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنایا‘‘۔ انہوں نے مزید کہا “ہم نے ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک فضائی اڈے پر حملہ کیا اور اسے تباہ کردیا‘‘۔

اسرائیلی مڈیا کے مطابق اصفہان میں نشانہ بنایا گیا اڈہ اسرائیل پر حملہ کرنے والے ڈرون کی لانچنگ کو انجام دے رہا تھا۔

اس سے پہلے اسرائیلی سکیورٹی اور حکومتی ذرائع نے یروشلم پوسٹ کو بتایا تھا کہ اسرائیل ہی نے ایران پر حملہ آج جمعہ کو کیا تھا، لیکن وہ “اسٹریٹیجک وجوہات کی بناء پر” اس کی ذمہ داری قبول نہیں کرے گا۔

banner

اسرائیلی اخبار نے ان اہلکاروں کے حوالے سے کہا کہ “آنکھ کے بدلے آنکھ اور دانت کے بدلے دانت کے اصول کے تحت اسرائیل نے حملہ کرنے والوں کو جواب دیا ہے”۔

اسرائیلی چینل 12 نے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی وزارت خارجہ نے بیرون ملک اپنی مشنوں سے کہا کہ وہ ایران میں ہونے والے واقعے پر تبصرہ نہ کریں۔

’این بی سی‘ اور ’سی این این‘ نے فائل کے قریبی ذرائع اور ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیل نے واشنگٹن کو اس حملے کی پیشگی اطلاع دے دی تھی۔ ’سی این این‘ کے مطابق امریکی اہلکار نے کہا کہ “ہم نے جواب دینے پر اتفاق نہیں کیا”۔

دوسری جانب ایک “باخبر ذریعے” نے ایرانی “پریس ٹی وی” چینل کو آج جمعہ کو بتایا کہ اصفہان سمیت ایرانی شہروں پر بیرون ملک سے کوئی حملہ نہیں ہوا، جہاں آج پہلے فضائی دفاعی نظام کو فعال کیا گیا تھا۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اصفہان شہر کے مشرق میں نسبتاً زوردار دھماکے کی آواز سننے کے بعد صوبہ اصفہان میں فوج کے سینیر کمانڈر بریگیڈیئر جنرل مہن دوست نے کہا کہ یہ آواز فضا میں ایک مشتبہ چیز کو نشانہ بنانے کا نتیجہ تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024