اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے رفح پر ایک فضائی حملہ میں حماس کے چار سینیر رہنماؤں کو ہلاک کر دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مرنے والوں میں سید الحشاش، اسامہ ضہیر اور محمد الملالحی شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج نے انہیں شمالی اور مشرقی رفح میں ہنگامی کمیٹیوں کے سربراہان قرار دیا۔
اسرائیلی فوج نے کہا کہ فوج نے ہادی ابو الروس کو بھی نشانہ بنایا جو ان کے بہ قول حماس میں “ایمرجنسی کمیٹیوں کے آپریشنز آفیسر کے عہدے پر فائز تھے”۔
اسرائیلی فوج نے نشاندہی کی کہ چاروں رہ نماؤں کی ہلاکت نضال العید کے قتل کے بعد ہوئی، جسے گذشتہ ہفتے ہلاک کیا گیا تھا۔ وہ رفح گورنری میں ہنگامی کمیٹیوں کے سربراہ کے طور پر کام کر رہے تھے۔
دوسری جانب حماس نے ابھی تک اپنے چار ارکان میں سے کسی کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی ہے۔